اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، شدید گرمی سے جزوی ریلیف کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے شدید گرمی اور حبس کی لہر میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام کے اوقات میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں عارضی کمی آئے گی اور شہریوں کو گرمی سے جزوی ریلیف ملے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے اقدامات یقینی بنائیں۔

دوسری جانب کسانوں اور زرعی ماہرین نے متوقع بارش کو فصلوں کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے، جو زیرِ کاشت فصلوں کو قدرتی آبی وسائل فراہم کرے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button