اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیر دفاع خواجہ آصف: "خطے میں امن کا سب سے بڑا رکاوٹ اسرائیل ہے، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں”

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجودہ کشیدہ صورتحال کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، جو خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب "ایکسپوز” ہو چکا ہے اور صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے ایران سے پاکستان کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:
"ایران ہمارا ہمسایہ ہے، اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایران نے نصف صدی تک تنہائی کے باوجود اپنے دفاع کو مضبوط بنایا، اور آج وہ خود کفیل ریاست کے طور پر اپنا دفاع کر رہا ہے۔”

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے پاک-بھارت تعلقات پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ایک وقت میں یہ غلط فہمی تھی کہ وہ پاکستان سے بہت زیادہ طاقتور ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا۔

"اگر پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی بات کی ہے، تو وہ مخصوص حالات میں ایک منطقی فیصلہ تھا،” خواجہ آصف نے کہا۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے، لیکن اس امن کی راہ میں جو قوتیں رکاوٹ بن رہی ہیں، ان کا نام لینا اور انہیں بے نقاب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button