اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں، جس سے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کو اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے پے در پے حملوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو صورتحال کو مزید نازک بنا رہے ہیں۔ پاکستان کو خطے میں جاری کشیدگی میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش ہے۔

دفتر خارجہ نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارتکاری ہے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے اور مزید جانی نقصان سے بچا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کو اپنی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ہے۔

ادھر سعودی عرب، عراق، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے بھی ایران پر امریکی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جو اس بحران کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button