اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لیے پاک فوج کا اہم اقدام: ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب کے نمائندوں سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، تاہم پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی ہم آہنگی، قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور امن و امان سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں اور انہیں آئینی و قانونی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی اتحاد کی بنیاد برابری اور ہم آہنگی پر ہے، اور ہم بطور قوم متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے زور دیا کہ نسلی اور لسانی نفرت جہالت ہے، اور کسی بھی قسم کی شدت پسندی کے خلاف متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، کسی فرد یا گروہ کو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ملاقات میں شریک مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک خیرمقدم کیا، اُن کے خیالات کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسی ملاقاتیں مستقبل میں بھی جاری رہنی چاہییں تاکہ قومی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button