اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر کا ظہرانہ پاک-امریکا تعلقات میں سنگِ میل ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد:
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے جانے والا ظہرانہ پاک-امریکا تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس موقع کو دونوں ممالک کے تعلقات میں غیر معمولی گرمجوشی کا مظہر قرار دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دورہ صرف خطے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

خواجہ آصف نے کہا، "ہم نے پاک-امریکا تعلقات میں ایسی گرمجوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عزت دینا ہمارے لیے ایک اہم پیغام ہے۔”
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر بھی عالمی سطح پر اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے ممکنہ طور پر چین سے 40 جے-35 لڑاکا طیارے حاصل کرنے پر ردِعمل سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا، "اگر بھارت کو پریشانی ہے تو ہونے دیں، دفاعی صلاحیت بڑھانا ہمارا حق ہے۔”

کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ مسئلہ اب محض دوطرفہ نہیں رہا، اور صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے بعد یہ معاملہ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

وزیر دفاع کا یہ بیان پاکستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسی میں جاری پیش رفت اور بڑھتے عالمی روابط کی عکاسی کرتا ہے، جو خطے میں توازن اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button