اہم خبریںتازہ تریندنیا

اقوام متحدہ اور عالمی صحافتی تنظیم کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت، صحافیوں کے تحفظ پر زور

نیویارک/تہران (ویب ڈیسک) — اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیکل عملے کو عالمی قوانین کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے، اور ان پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ "صحافت جرم نہیں، اور نہ ہی صحافی جنگ کا ہدف ہیں۔” انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ادھر صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے بھی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں لگ بھگ 200 صحافیوں کی ہلاکت نے خطے کے دیگر مقامات پر میڈیا کو نشانہ بنانے کے رجحان کو جنم دیا ہے۔
CPJ کے مطابق: "یہ خونریزی اب رکنی چاہیے۔ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے آزاد اور محفوظ ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔”

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر میزائل حملہ کیا، جو براہ راست نشریات کے دوران ہوا۔ حملے کے دوران ٹی وی اینکر سحر امامی کو سیٹ چھوڑ کر جان بچانے کے لیے اٹھتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور شدید ردعمل کو جنم دے رہی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافیوں کی انجمنوں اور عام شہریوں کی جانب سے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے، اور عالمی اداروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button