اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ کا تہران خالی کرنے کا انتباہ، ایران کو جوہری معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر تنقید

واشنگٹن (رائٹرز/ویب ڈیسک) — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تہران کے شہریوں کو دارالحکومت خالی کرنے کی تنبیہ جاری کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے تازہ پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو بارہا متنبہ کیا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کرے، مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر معاہدے پر دستخط کریں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔” انہوں نے کہا کہ ایران کی ہٹ دھرمی اور نیوکلیئر ہتھیاروں کی طرف بڑھتے قدم دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

سابق صدر نے اپنے بیان میں ایرانی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور شرمناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنے بیان کے اختتام پر ٹرمپ نے تہران کے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہر شخص تہران خالی کر دے” — اس انتباہ کو بین الاقوامی مبصرین نے ایک سنجیدہ پیغام قرار دیا ہے جو خطے میں ممکنہ کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ 2018 میں امریکہ کو جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکال چکے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کا حالیہ بیان ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں سفارتی اور سلامتی کی صورتحال کو متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں پہلے ہی تناؤ عروج پر ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button