اہم خبریںدنیا

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران میں دھماکوں کی آوازیں گونج اٹھیں

تہران – مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جب اسرائیل نے ایران کے درجنوں نیوکلیئر اور عسکری تنصیبات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ جمعہ کے روز تہران کے شمال مشرقی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ بعض مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے بھی دیکھے گئے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے یہ کارروائی ایران کی مبینہ نیوکلیئر سرگرمیوں کے خلاف انجام دی۔ اس حملے کے بعد تہران میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن، ابراہیم رضائی نے اس حملے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسرائیل کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ:

"تل ابیب کی جانب سے کی گئی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایران اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔”

خطے میں حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں یہ واقعہ ایک سنگین موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ عالمی طاقتیں دونوں ممالک پر تحمل اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دے رہی ہیں تاکہ ایک وسیع تر جنگ کے امکانات کو روکا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button