اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

قائداعظم کے بعد عمران خان جیسا مقبول رہنما پیدا نہیں ہوا: چوہدری پرویز الٰہی کا گجرات میں خطاب

گجرات: قائداعظم کے بعد عمران خان جیسا مقبول رہنما پیدا نہیں ہوا: چوہدری پرویز الٰہی کا گجرات میں خطاب

نے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بعد ملک کو بانی پی ٹی آئی جیسا مقبول، جرأت مند اور عوامی حمایت رکھنے والا رہنما نصیب نہیں ہوا۔ وہ گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قوم کے لیے جو بھی بہتر ہوگا، ریاستی ادارے آخرکار اسی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ "اکیلا اکیلا سب کچھ آزما چکے ہیں، اب وقت ہے کہ قوم ایک مؤثر اور متحد قیادت کے پیچھے صف آراء ہو،” انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا۔

افواجِ پاکستان کو خراج تحسین، بھارت کو سخت پیغام

پرویز الٰہی نے پاک افواج کو بھارت کے جارحانہ عزائم کا دلیری سے مقابلہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مودی سرکار پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلط فہمی میں نہ رہے۔

"مودی پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ہماری افواج اور قوم متحد ہیں۔ بھارت اگر کوئی نیا ایڈونچر کرنا چاہے گا تو اسے ماضی سے زیادہ سخت جواب ملے گا،” انہوں نے دو ٹوک پیغام دیا۔

کشمیر، فلسطین اور امت مسلمہ کا ذکر

صدر پی ٹی آئی نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی بات کی اور کہا کہ پوری امت مسلمہ کو اسرائیلی دہشت گردی کا دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کر سکتے ہیں تو ضرور کریں، کیونکہ یہ دیرینہ مسئلہ جنوبی ایشیا کے امن میں بڑی رکاوٹ ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button