اہم خبریںدنیا

سعودی حکومت کی حج کے دوران سخت ہدایات: نعرے بازی، جھنڈے اور تصویر کشی پر مکمل پابندی

مکہ مکرمہ: سعودی وزارت داخلہ نے حج کے مقدس ایام میں حجاج کرام کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ مقدس مقامات پر تصویر کشی، سیاسی اور فرقہ وارانہ جھنڈے لہرانے اور نعرے بازی جیسے اقدامات سے گریز کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ تمام حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی سلامتی، صحت و سہولیات سعودی حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔
وزارت نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی قوانین اور ضوابط کا احترام کرتے ہوئے مقدس مقامات پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا بدنظمی سے مکمل پرہیز کریں۔

دوسری جانب سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ دن کے درمیانی گرم ترین اوقات یعنی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک زیادہ تر وقت اپنے خیموں یا سایہ دار جگہوں پر گزاریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی دھوپ میں غیر ضروری وقت گزارنے سے گریز کیا جائے تاکہ حجاج مناسک حج کو آسانی اور صحت مند انداز میں ادا کر سکیں۔

ڈاکٹر توفیق الربعیہ نے مزید کہا کہ حجاج کو چاہیے کہ وہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کریں تاکہ تھکن، گرمی کی شدت یا بیماری سے بچا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button