اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج، ترقیاتی بجٹ اور معاشی فریم ورک کی منظوری متوقع

اسلام آباد: ملک کی اقتصادی سمت کے تعین کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال 2025-2026 کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی، جس میں ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے، توانائی، تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر اہم شعبہ جات میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری بھی متوقع ہے، جو کہ معیشت کی مجموعی سمت، مہنگائی، شرح نمو، کرنٹ اکاؤنٹ اور دیگر معاشی اشاریوں کا تعین کرے گا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس آئندہ بجٹ کی تیاری اور قومی ترقیاتی پالیسیوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وفاق اور صوبوں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ ملکی ترقی کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button