اہم خبریںکرکٹکھیل

پی سی بی چئیرمین محسن نقوی نے لاہور میں بنگلہ دیش سیریز کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں ہونے والی کرکٹ سیریز کے دوران شاندار اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

محسن نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی قیادت اور بھرپور تعاون کی بدولت یہ انتظامات ممکن ہو سکے۔ چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی معاونت مثالی اور قابلِ تعریف رہی۔

انہوں نے کہا کہ تینوں میچز کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شائقین کرکٹ کے لیے ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا، جس کی بدولت عوام نے مکمل سکون کے ساتھ میچز کا لطف اٹھایا۔

محسن نقوی نے تمام افسروں اور جوانوں کو ان کی محنت اور قربانیوں پر خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی دن رات کی محنت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

یہ کامیاب سیکیورٹی انتظامات پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور ملک میں امن و امان کے قیام کی مضبوط مثال ہیں، جو آئندہ بھی اسی جذبے اور تعاون کے ساتھ جاری رہیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button