اہم خبریںدنیا

صدر ٹرمپ کا طنز: "فرانس کے صدر کو مشورہ ہے، ایسے موقع پر دروازہ بند رکھا کریں”

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کے واقعے پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی مزاحیہ گفتگو سے خبروں میں جگہ بنا لی۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران، ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے واقعے پر ہنستے ہوئے کہا:
"فرانس کے صدر کو مشورہ ہے کہ ایسے مواقع پر دروازہ بند رکھا کریں!”

یہ تبصرہ اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں چند روز قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ بریژیت میکرون نے مبینہ طور پر مذاق میں انہیں تھپڑ رسید کیا۔ بعدازاں، صدر میکرون نے اس واقعے کو ہلکے پھلکے انداز میں لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ محض "مزاحیہ موڈ” میں تھے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ایک طرف جہاں اسے مزاح کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، وہیں کچھ حلقوں نے اسے غیر ضروری ذاتی تبصرہ بھی قرار دیا ہے۔

ٹرمپ ماضی میں بھی عالمی رہنماؤں پر اپنے بے باک اور غیر روایتی تبصروں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ ان کا اندازِ گفتگو ان کے حامیوں کے لیے دل چسپ اور مخالفین کے لیے متنازع رہتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button