اہم خبریںپاکستانلمحہ با لمحہ

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد:
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

تاہم، شمالی علاقوں میں جزوی ریلیف کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جہاں بعض مقامات پر آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

موسمی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے بچنے، ہلکے اور سوتی کپڑے پہننے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں اور مسافروں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات طے کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button