اہم خبریںتازہ تریندنیا

آسٹریلیا میں کینگرو کا حملہ ناکام، شہری خوش قسمتی سے بچ گیا

پورٹ میکوری: سیلاب سے متاثرہ آسٹریلوی شہر پورٹ میکوری میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک شہری پر کینگرو نے اچانک حملہ کر دیا، تاہم خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہا اور واقعہ کسی بڑے نقصان کے بغیر ختم ہو گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینگرو نے سڑک پر موجود ایک شخص پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش بھی کی۔ متاثرہ شخص نے بہادری سے خود کو بچایا اور قریب سے آنے والی گاڑی کے ہارن سے کینگرو خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگ گیا۔

چشم دید گواہوں کے مطابق کینگرو کا رویہ غیرمعمولی تھا اور اس نے حملے کے دوران بالکل انسانوں کی طرح گھونسے مارے اور شہری کا سر پانی میں دبانے کی کوشش کی۔ تاہم مقامی حکام اور وائلڈ لائف اداروں کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث جنگلی جانور خوف اور دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، جس کے باعث وہ جارحانہ رویہ اختیار کر سکتے ہیں۔

واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ وائلڈ لائف حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلابی حالات میں جنگلی جانوروں سے فاصلہ رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

پورٹ میکوری سمیت آسٹریلیا کے کئی علاقے حالیہ دنوں شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، جہاں انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button