اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بجٹ میں خوشخبری: تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، معیشت بہتری کی راہ پر گامزن — وزیر خزانہ کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی عوام، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے کو بجٹ 2024-25 کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال میں مہنگائی سے متاثرہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ "تنخواہ دار طبقہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، ان کے ٹیکس بوجھ کو کم کرنے اور نظام کو شفاف بنانے پر کام جاری ہے۔”

سول و ملٹری تنخواہوں سے متعلق غور، افواج کی ضروریات تسلیم
وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ سول و ملٹری تنخواہوں کے اضافے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ "افواج پاکستان کی ضروریات کو سمجھتے ہیں، اور یہ صرف افواج کا نہیں بلکہ پاکستان کی سیکیورٹی اور استحکام کا معاملہ ہے۔”

عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا گیا
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس میرٹ پر سنا گیا اور ملک کے تمام اہداف مکمل تسلیم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ "اگر ہم اہداف حاصل نہ کرتے تو حالات مختلف ہوتے، مگر آج عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔”

سرمایہ کاروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد
وزیر خزانہ نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر مثبت اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مائیکرو اکنامک استحکام اور اصلاحاتی کوششوں نے عالمی سطح پر اعتماد بحال کیا ہے۔

ڈیجیٹل اصلاحات، شفاف نظام کا قیام
وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر بھی بات کی اور کہا کہ "ہم انسانی مداخلت کو کم کر رہے ہیں تاکہ ٹیکس نظام شفاف اور مؤثر ہو سکے۔”

پاکستان 400 ارب ڈالر معیشت کی جانب رواں دواں
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا مقصد پاکستان کو 400 ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہے، اور اس کے لیے توانائی، ٹیکس اور قرضوں کے نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا عزم
آخر میں انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، اور حکومت قومی سطح پر پالیسی اصلاحات کے ذریعے اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button