اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع، عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور— انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی، جہاں عمر ایوب کے وکلاء نے ان کی عدم حاضری پر استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

عدالت نے وکلا کا مؤقف منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق درج مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر 9 مئی کے واقعات میں کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے میں ملوث رہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کے بعد مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 27 جون مقرر کی ہے، جہاں عمر ایوب کی ضمانت کے حوالے سے مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button