اہم خبریںکرکٹکھیل

لاہور قلندرز کی تاریخی جیت، شاہین آفریدی کی تیسری کامیابی پر مداحوں کے لیے خاص پیغام

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا تاج ایک بار پھر لاہور قلندرز کے سر سجا! قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کی تاریخ میں تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ تین چمچماتی ہوئی پی ایس ایل ٹرافیز اور ایک گولڈ میڈل کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو "صبح بخیر” کہا، جو اُن کی عاجزی اور مداحوں سے محبت کا عکاس ہے۔

شاہین آفریدی کی قیادت میں قلندرز نے مسلسل 2022ء، 2023ء اور اب 2025ء میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔ شائقینِ کرکٹ سوشل میڈیا پر اس تاریخی لمحے کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں، جبکہ شاہین آفریدی کی قیادت کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا جا رہا ہے۔

قلندرز کی اس شاندار جیت نے نہ صرف ان کے مداحوں کو خوشی دی، بلکہ پاکستانی کرکٹ میں ایک اور یادگار باب کا اضافہ بھی کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button