اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی

کرسک (روسی میڈیا) – روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر مبینہ ڈرون حملوں کو روسی فضائی دفاعی نظام نے بروقت ناکام بناتے ہوئے صدارتی ہیلی کاپٹر کی حفاظت یقینی بنائی، صدر بحفاظت کرسک ریجن پہنچ گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، گزشتہ ہفتے صدر پیوٹن جب روس کے کرسک ریجن کے دورے پر روانہ تھے، تو یوکرینی ڈرونز نے ان کے Mi-17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم، روسی فضائی دفاعی ڈویژن نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ممکنہ حملوں کو ناکام بنا دیا۔

روسی فضائی دفاعی کمانڈر یوری داشکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، "حملوں کا واضح ہدف صدر کا ہیلی کاپٹر تھا، لیکن ہم نے دفاعی اقدامات کے ذریعے ان کی فضائی حفاظت یقینی بنائی۔”

Mi-17 ہیلی کاپٹر، جس میں صدر پیوٹن سفر کر رہے تھے، جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جن میں انفراریڈ جیمرز، فلیئر ڈسپنسرز، اور بکتر بند تحفظ شامل ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر 30 مسافروں یا 4 ٹن وزن کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر پیوٹن بحفاظت کرسک ریجن پہنچے جہاں انہوں نے مقامی رضاکاروں، میونسپل حکام اور عبوری گورنر سے ملاقاتیں کیں، اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی کو روس میں سراہا جا رہا ہے، جس نے ایک ممکنہ سانحے کو مؤثر حکمت عملی سے ٹال دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button