اہم خبریںکرکٹکھیل

پی ایس ایل 10 کا کامیاب انعقاد پُرامن پاکستان کی جیت ہے: چیئرمین پی سی بی

لاہور – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے شاندار اور کامیاب اختتام پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے "پُرامن پاکستان کی جیت” قرار دیا۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا، تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل، قومی اداروں کی بھرپور معاونت اور پی سی بی و پی ایس ایل ٹیم کی شب و روز محنت کی بدولت یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم سب سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں، پھر پی سی بی اور پی ایس ایل ٹیم کے ہر رکن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کی۔”

چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے پرامن انعقاد میں پاک فوج، رینجرز، پولیس اور سول انتظامیہ کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات، بہادری اور عزم کو یادگار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

محسن نقوی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ وہ اسٹیڈیم آکر میچز دیکھنے آئے اور قومی کرکٹ کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط، جوش و خروش اور محبت قابلِ ستائش رہا، جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک پرامن، کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

پی ایس ایل 10 کے کامیاب انعقاد کو قومی ہم آہنگی، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عوامی تعاون کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جو آئندہ بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button