اہم خبریںدنیا

لندن میں آتشزدگی کا دلخراش واقعہ: برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق، ایک شخص گرفتار

لندن: برطانیہ کے علاقے برینٹ (Brent) میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ پولیس نے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شمال مغربی لندن کے علاقے اسٹون برج (Stonebridge) میں پیش آیا، جہاں ایک تین منزلہ گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے نتیجے میں 43 سالہ خاتون، ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے دوران اسی خاندان کی ایک 70 سالہ بزرگ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 41 سالہ ایک شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے، جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور آتشزدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً دو دہائیاں قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا اور مقامی کمیونٹی میں نہایت باعزت اور شریف سمجھے جاتے تھے۔

یہ واقعہ مقامی کمیونٹی کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے، اور متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پھول اور تعزیتی پیغامات رکھے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button