اہم خبریںکھیل

نائلہ کیانی کا تاریخی کارنامہ، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خراجِ تحسین

اسلام آباد: پاکستان کی باہمت کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی "کنچن جنگا” سر کر کے ایک اور شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔ اس تاریخی کامیابی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نائلہ کیانی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائلہ کیانی کا کنچن جنگا کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننا نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کر رہی ہیں، اور کوہ پیمائی جیسے مشکل اور جان جوکھم والے کھیل میں نائلہ کیانی کی کامیابی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

نائلہ کیانی نے گزشتہ روز صبح 6 بجے کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو کامیابی سے سر کیا، جو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

پاکستانی عوام اور کھیلوں کے شائقین اس عظیم کامیابی پر نائلہ کیانی کو بھرپور مبارکباد دے رہے ہیں، اور اسے پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں، عزم اور حوصلے کا عملی مظہر قرار دے رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button