اہم خبریںتازہ تریندنیا

خطے میں امن کی نئی امید: امریکہ کی معاونت سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) – جنوبی ایشیا میں امن کی بحالی کے حوالے سے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اس پیش رفت کو امریکہ کی فعال سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی شمولیت اور معاونت کے باعث نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، بلکہ اب عشروں پرانے تنازعات کے حل کے لیے ایک نیا دروازہ کھلتا دکھائی دے رہا ہے۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا:
"یہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو پسِ پشت ڈال کر دیرپا امن کی جانب پیش قدمی کریں۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔”

یاد رہے کہ حالیہ دنوں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے امریکی کردار انتہائی اہم رہا ہے۔

ماہرین اس پیش رفت کو خطے کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں اور اُمید ظاہر کی جا رہی ہے کہ عالمی برادری کی حمایت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button