اہم خبریںپاکستانتعلیم

خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا، جس کے بعد طلبہ و طالبات اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اعلان کے مطابق، گرم علاقوں میں قائم پرائمری اسکولز یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 31 اگست تک تعطیلات پر ہوں گے۔

دوسری جانب، سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

تمام سرکاری و نجی اداروں پر اطلاق
یہ فیصلہ نہ صرف سرکاری اسکولوں بلکہ نجی تعلیمی اداروں پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوگا، جس کا مقصد شدید گرمی کے موسم میں بچوں اور تعلیمی عملے کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

والدین اور اساتذہ نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ

سخت موسم میں بچوں کو آرام کا موقع دینا ایک دانشمندانہ قدم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button