اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز جمعہ یا ہفتہ ہونے کے روشن امکانات، ماہر فلکیات کی پیشگوئی

اسلام آباد — ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہونے کے قوی امکانات ہیں، ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا واضح امکان ہے۔

ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث اس روز چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو گی، جو رویت کے لیے موزوں وقت تصور کیا جاتا ہے۔

اگر 28 مئی کو چاند نظر آ گیا تو یکم ذوالحج 29 مئی کو ہو گی، اور یوں عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

یہ پیشگوئی شہریوں کے لیے تیاری کے لحاظ سے اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ عیدالاضحیٰ نہ صرف مذہبی اہمیت کی حامل ہے بلکہ اس کے ساتھ قربانی، سماجی خدمت اور خاندانوں کے باہم مل بیٹھنے کا خوبصورت موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی مشاورت کے بعد متوقع ہے، جو ماہرین فلکیات کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند کی رویت کا حتمی اعلان کرے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button