اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بھارت مسئلہ کشمیر کے حل سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے، پاکستان ظلم کے آگے نہیں جھکے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو جبر کے ذریعے "اندرونی معاملہ” بنانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، اور پاکستان کسی بھی صورت میں بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کرے گا۔

ترک نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک اہم انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، اور بھارت کی جانب سے طاقت کے استعمال سے نہ تو کشمیری عوام کی آواز دبائی جا سکتی ہے اور نہ ہی عالمی برادری کی نظر بدلی جا سکتی ہے۔

"امن کی خواہش کمزوری نہیں”
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان کا ردعمل نہایت "تیز اور سخت” ہوگا۔

"ہم امن چاہتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔”

بھارتی پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو دہشت گردی کا بہانہ بنانے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کوئی بھی قابلِ قبول ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے بھارت سے کھلے عام مدد مانگنے کے شواہد موجود ہیں۔ ان کے مطابق:

"بی ایل اے کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، اور دہلی میں بعض سیاست دانوں اور سابق فوجی جنرلز کی جانب سے بھی اس حمایت کا اعتراف کیا جا چکا ہے۔”

دہشت گردی کا شکار ملک، عالمی توجہ درکار
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ملک ہے۔ جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زائد دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 3896 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں 2582 شہری اور 1314 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام دہشت گردی کی براہ راست پشت پناہی بھارت کر رہا ہے، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

"پاکستان افغانستان نہیں، بھارت امریکا نہیں”
اپنے بیان میں انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا:

"بھارت امریکا نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں۔ بھارت اسرائیل نہیں اور پاکستان فلسطین نہیں۔ ہم اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔”

بھارتی طیاروں کی تباہی
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے، جن میں سے تین جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے یہ کارنامہ انجام دیا، مگر بھارت اب بھی حقائق تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button