اہم خبریںپاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور معرکہ آرائی میں کامیابی کے بعد ملک کی معیشت پر مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کا واضح ثبوت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مسلسل بہتری کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی PSX میں مثبت رجحان برقرار رہا، اور کاروبار کا آغاز پرجوش انداز میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں 374 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 118,950 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ اضافہ گزشتہ روز کی شاندار کارکردگی کے تسلسل کا حصہ ہے، جب 100 انڈیکس میں 1,278 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، اور انڈیکس 2.3 فیصد بہتری کے ساتھ 118,575 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 120,067 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کامیاب دفاعی حکمتِ عملی اور سیاسی استحکام کے اشارے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر رہے ہیں، جو اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ مثبت صورتِ حال کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔

یہ رجحان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاعی محاذ پر کامیابی حاصل کر رہا ہے بلکہ اقتصادی میدان میں بھی مضبوطی کی طرف گامزن ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button