اہم خبریںدنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ریاض پہنچیں گے، اہم دوطرفہ امور پر گفتگو متوقع

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال متوقع ہے۔ دورے کے دوران صدر ٹرمپ اور سعودی قیادت کے درمیان علاقائی سلامتی، توانائی، دفاع اور اقتصادی تعاون جیسے اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض کی مرکزی شاہراہوں، ہوائی اڈے اور اہم سرکاری عمارتوں کو سعودی اور امریکی پرچموں سے سجایا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

صدر ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ریاض میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ دورہ پرامن اور مؤثر انداز میں مکمل ہو سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ مشرقِ وسطیٰ میں امن، تعاون اور استحکام کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، اور امریکا و سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button