اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

"لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری: دشمن کے طیارے گرانے کا دعویٰ درست، پائلٹ کی گرفتاری کی خبر غلط”

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ حالیہ آپریشنز کے دوران کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی تحویل میں نہیں ہے۔ یہ بیان ان افواہوں کے بعد سامنے آیا جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور دفاعی کارروائی کی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
ترجمان کے مطابق، پاکستان نے "آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران تین رافیل طیاروں سمیت پانچ بھارتی جنگی جہاز تباہ کیے، جس کے بعد دشمن کا دفاعی نظام مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جس کا اعتراف بھارتی افواج بھی کر چکی ہیں۔ تاہم، بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا:

"اس وقت پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی پائلٹ کی کوئی تحویل نہیں ہے۔”

دوسری جانب پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بھی بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کو فضائی محاذ پر بھرپور جواب دیا۔ ان کے مطابق:

"پاکستانی فضائیہ کو بھارتی ایئرفورس پر 6-0 کی برتری حاصل ہوئی، جو ہماری تکنیکی برتری اور تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”

ماہرین کے مطابق، پاکستان کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی نے نہ صرف ملک کا دفاع مضبوط کیا بلکہ دشمن کو مستقبل میں کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا واضح پیغام دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button