اہم خبریںدنیا

"کیوں بھارتی فوج پاکستان کا مقابلہ نہ کر سکی؟ ایک گہرائی سے تجزیہ”

واشنگٹن/اسلام آباد: امریکی عسکری جریدے نیشنل انٹریسٹ نے اپنے حالیہ تجزیے میں بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی فضائیہ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے نہ صرف عملی صلاحیت بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی جنگی مہارت کو منوا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

تجزیے میں لکھا گیا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دنیا کے سامنے رکھنے کے بجائے جذبات میں آکر حملے کا راستہ اختیار کیا، جو جنگی حکمت عملی کے بجائے جذباتی ردعمل کی مثال تھی۔ جریدے نے خبردار کیا ہے کہ جنگیں اکثر غرور اور لاعلمی کے امتزاج سے جنم لیتی ہیں، اور یہی بھارت کے ساتھ ہوا۔

نیشنل انٹریسٹ کے مطابق عمومی تاثر یہ تھا کہ بھارت کو عسکری میدان میں پاکستان پر برتری حاصل ہے، لیکن حالیہ کشیدگی نے اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے بھارتی فضائی حملوں کا بروقت جواب دیتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور اپنی غیر معمولی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگرچہ بھارت کے پاس یورپی اور روسی ساختہ جدید ہتھیاروں کا امتزاج موجود ہے، پاکستان کو چین اور ترکی کی تکنیکی معاونت حاصل رہی ہے، جس نے اسے عملی طور پر میدان میں سبقت دلائی۔

تجزیے میں بھارت کی جنگی تیاریوں پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ جریدے کے مطابق، بھارتی پائلٹس کو مناسب فلائٹ ٹریننگ حاصل نہیں، جو بھارتی فضائی قوت کی کارکردگی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ جدید ترین رافیل طیاروں کا نقصان نئی دہلی کے لیے نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی طور پر بھی بڑا دھچکا ہے۔

نیشنل انٹریسٹ نے پاکستانی فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پائلٹس نہ صرف تربیت یافتہ ہیں بلکہ افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں مستقل انسداد دہشتگردی آپریشنز کے ذریعے جنگی مہارت بھی رکھتے ہیں۔

جریدے نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ بھارت کی موجودہ خارجہ پالیسی نے اسے عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنا دیا ہے۔ حتیٰ کہ روس جیسا دیرینہ اتحادی بھی اس حالیہ تنازعے پر خاموش رہا۔

یہ رپورٹ ایک مرتبہ پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاعی اعتبار سے مضبوط ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا مقام بنا چکا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button