اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بھارت کشمیر پر سچ کا سامنا کرے، الزامات سے حقائق نہیں چھپائے جا سکتے: سینیٹر شیری رحمٰن

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو، لیکن اب دنیا خود بھارت سے سوالات کر رہی ہے۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ بغیر ثبوت الزامات پاکستان پر عائد کیے، مگر اب حقائق دنیا کے سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ہندوتوا پالیسی ایک بڑی شکست کے بعد بھی تبدیل ہوتی نظر نہیں آتی۔

"بھارت کو خود احتسابی کی ضرورت ہے”
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والی تباہی کو وہاں کی حکومت چھپانے کی کوشش کرتی ہے، لیکن سچ دیر سے سہی، سامنے آ جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو اب خود احتسابی کرنی چاہیے، کیونکہ جو وعدے انہوں نے اپنی قوم سے کیے تھے، وہ اب ان کے لیے بوجھ بن چکے ہیں۔

عوام کا دباؤ بڑھ رہا ہے
پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ اب بھارتی عوام بھی اپنی حکومت سے سوال کر رہے ہیں، اور عالمی برادری بھی بھارت کی پالیسیوں پر سوال اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی راہ بھارت نے خود بند کی، اور اب اسے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button