اہم خبریںکرکٹکھیل

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل، ایونٹ رواں ماہ مکمل کرنے کا عزم

لاہور — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے شائقین کے لیے اہم خبر: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ کو رواں ماہ کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام تر تیاریاں جاری ہیں۔

بورڈ کے مطابق میچز کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے اور ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی متحدہ عرب امارات روانگی کے لیے پہلی دستیاب فلائٹس بک کی جا رہی ہیں، جب کہ شیڈول میں 6 سے 7 روز کی تبدیلی متوقع ہے۔

اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، اور کھیل کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی دبئی میں میچز کی کامیاب میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور لیگ کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بھارت کی جارحیت کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ بڑا فیصلہ کیا گیا۔

کرکٹ حلقوں میں پی سی بی کے اس بروقت اقدام کو سراہا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ایونٹ کا تسلسل برقرار رہے گا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ کی ساکھ بھی قائم رہے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button