اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستانی افواج کی بروقت کارروائی: بھارت کے ڈرون حملے ناکام، قوم کا دفاع یقینی بنایا گیا

اسلام آباد — وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے اسلام آباد سے لے کر کراچی تک 24 مختلف مقامات پر ڈرونز کے ذریعے حملے کرنے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی فوج کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث یہ تمام ڈرونز مار گرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق، بھارت کی کسی بھی "ایڈونچر” کا جواب پاکستان اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر دے گا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ مکمل طور پر الرٹ اور چوکس ہیں۔ قوم کے دفاع کے لیے ہماری تینوں مسلح افواج ہر سطح پر تیار ہیں، اور ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عوامی و سیاسی حلقوں نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پرامن پالیسی کے ساتھ ساتھ دفاعی طاقت اس کی خودمختاری کی ضمانت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button