اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، نیوکلیئر جنگ کا خدشہ: خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے خطے میں جنگ کو مزید ہوا دی تو صورتحال نیوکلیئر جنگ کی طرف جا سکتی ہے، جس کی تمام تر ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا، "اگر جنگ کا دائرہ بڑھا تو ایٹمی تصادم خارج از امکان نہیں، اور اس کے سنگین نتائج بھارت کو بھگتنا ہوں گے۔”

گزشتہ رات بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے پاکستان کے متعدد علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، جس میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے، 3 ڈرون اور کئی کواڈ کاپٹر تباہ کیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر، بٹالین ہیڈکوارٹر اور متعدد پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button