پاک فضائیہ کے تاریخ ساز دفاع کے بعد بھارت کی معیشت لرز اٹھی — بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی
نیوز ڈیسک (اسلام آباد/ممبئی)
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد خطے کی کشیدہ صورتحال کے اثرات بھارت کی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (BSE) کے انڈیکس "سینسیکس” میں کاروبار کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا، جس میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق پاک فضائیہ کی شاندار جوابی کارروائی، جس میں دشمن کے 6 جنگی طیارے اور ایک ڈرون کو تباہ کیا گیا، نے نہ صرف بھارتی عسکری حکمت عملی کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں اضافے سے خطے میں معاشی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس کا پہلا اثر بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر دیکھنے کو ملا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے صرف دشمن کے فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا اور شہری آبادی کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا، جو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اس کے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق، پاکستان ہر محاذ پر تیار ہے اور قومی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا اور عوامی حلقوں میں بھی اس شدید نقصان پر تشویش پائی جا رہی ہے۔






