اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بھارتی جارحیت کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ، تعلیمی ادارے بند، اسپتالوں میں ہائی الرٹ

لاہور / اسلام آباد بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور ہنگامی ردعمل کے لیے مکمل تیاری کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند
حکومتی اعلامیے کے مطابق، پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے تاکہ شہریوں خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی طرح، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تمام نجی و سرکاری اسکولز و کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بندش صرف تدریسی سرگرمیوں تک محدود ہو گی، شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تمام چھٹیاں منسوخ
حکومت پنجاب نے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ شہری دفاع اور امدادی اداروں کے تمام افسران و اہلکاروں کو بھی فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ پر
پنجاب پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر رکھے گئے ہیں۔ ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حساس علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن رہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button