اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بھارت کے چھ مقامات پر میزائل حملے، پاک فوج کا بھرپور جوابی وار: 8 شہری شہید، 5 بھارتی طیارے تباہ

اسلام آباد
پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب، بھارتی فضائیہ نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے چھ مقامات پر میزائل حملے کیے، جن میں کم از کم 8 شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں تین مساجد کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے دو مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت نے کل 24 میزائل داغے، جن میں سب سے زیادہ نقصان احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، کوٹلی اور مریدکے میں ہوا۔

احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان پر چار میزائل حملوں میں 4 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بچی زخمی اور مسجد مکمل طور پر شہید ہوئی۔

کوٹلی میں مسجد عباس پر حملے میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک بچہ شہید ہوئے۔

مریدکے میں مسجد پر حملے میں ایک شہری شہید، ایک زخمی اور دو لاپتہ ہیں۔

سیالکوٹ اور شکرگڑھ میں بھی میزائل گرے لیکن نقصان معمولی رہا۔ ترجمان کے مطابق بھارت نے ایسے علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں عالمی میڈیا کے دورے طے تھے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت نے ان حملوں سے پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی۔

پاک فوج کا مؤثر اور فوری جواب
پاک فوج نے فوری ردعمل میں بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے تباہ کیے، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق:

دو بھارتی طیارے بھا ٹنڈا اور اکھنور میں مار گرائے گئے۔

ایک اور طیارہ اونتی پورا کے قریب تباہ ہوا۔

اس کے علاوہ پاکستان نے متعدد بھارتی ڈرونز کو بھی تباہ کیا ہے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے 15ویں کور کے 9ویں ڈویژن کی 12ویں انفنٹری بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر بھی نشانہ بنا، جس کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا ادارے سی این این اور بھارتی صحافی ادتیا راج کول نے بھی کی ہے۔

سیاسی قیادت کا ردعمل
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنے شہریوں کا دفاع کرے گا اور دشمن کو اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج نے عالمی میڈیا کو ان مقامات کا دورہ کرانے کا اعلان کیا ہے جہاں بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرنا پاکستان کی ترجیح ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button