اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، بارش کا نیا سسٹم دو روز میں پاکستان میں داخل ہوگا

لاہور / پشاور / کوئٹہ: 6 مئی 2025

ملک بھر میں گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری آ گئی ہے، محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ بارش برسانے والا نیا سسٹم آئندہ دو روز میں پاکستان میں داخل ہوگا، جو موسم کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اس وقت گرمی اور خشک موسم کا راج ہے، تاہم لاہور سمیت کئی شہروں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جن سے درجہ حرارت میں وقتی کمی اور خنکی کا احساس ہوگا۔ دو روز بعد مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔

لاہور میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، لیکن بارش کا سسٹم داخل ہوتے ہی موسم نہ صرف معتدل ہوگا بلکہ شہریوں کو گرمی سے بھی کچھ ریلیف ملے گا۔

ادھر خیبر پختونخوا میں بھی جزوی طور پر ابر آلود موسم اور بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔

بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کی نوید ملی ہے۔ خضدار، لسبیلہ اور قریبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو اس شدید گرم موسم میں راحت کا باعث بنے گی۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا یہ سسٹم نہ صرف موسم کو خوشگوار بنائے گا بلکہ شہریوں کو گرمی سے کچھ حد تک نجات بھی ملے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button