اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سانحہ 12 مئی کیس میں اہم پیشرفت، انسداد دہشت گردی عدالت نے گواہوں کی طلبی کا حکم دے دیا

کراچی: 6 مئی 2025

سانحہ 12 مئی 2007 سے متعلق کیس میں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت میں آج کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عمیر صدیقی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف 2007 میں تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور معاملہ اب گواہوں کے بیانات کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جو کیس کے لیے ایک اہم مرحلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے ملزم زاکر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالتی حکم کے مطابق اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کیا جائے گا تاکہ کیس میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ماہرین قانون کے مطابق، گواہوں کی طلبی اور بیانات کا عمل مقدمے کی سمت طے کرے گا اور انصاف کے عمل کو شفاف بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button