اہم خبریںدنیا

پلوامہ حملے پر سیاست؟ کانگریس رہنما نے لائیو پروگرام میں نریندر مودی کا ووٹ مانگنے کا کلپ چلا دیا

نئی دہلی: بھارت میں انتخابی فضا کے دوران ایک اہم سیاسی موڑ اُس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن جماعت کانگریس کے ایک سینئر رہنما نے لائیو ٹی وی پروگرام میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی متنازع تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر بھارتی عوام اور دنیا کے سامنے سنگین سوالات اٹھا دیے۔

کانگریس رہنما نے مودی کی اس تقریر کا کلپ دکھایا جس میں وہ پلوامہ حملے کو جواز بنا کر عوام سے ووٹ مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس موقع پر پروگرام کی اینکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں کی جانب سے مداخلت کی کوشش کی گئی، تاہم ویڈیو نے سچائی کو سب کے سامنے بے نقاب کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کانگریس رہنما نے پہلگام جیسے حساس واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے مودی سرکار کے منصوبے کو "فالس فلیگ آپریشن” کی مثال قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو بھی ووٹ بینک بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے، جو قابلِ افسوس اور شرمناک عمل ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کلپ نریندر مودی کی انتخابی حکمت عملی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت حساس قومی معاملات پر عوامی جذبات کو بھڑکا کر انتخابی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق لائیو پروگرام میں کلپ نشر ہونے کے بعد نہ صرف اینکر بلکہ وہاں موجود بی جے پی رہنماؤں کے چہروں پر بھی حیرت اور الجھن کے تاثرات نمایاں تھے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی سرکار کو ایسے سوالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں کیا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button