اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وفاقی وزیرِ اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج سیاسی قیادت کو اہم بریفنگ، قومی سلامتی پر مشترکہ لائحہ عمل کی کوششیں تیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بریفنگ دیں گے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق بریفنگ کا مقصد تمام سیاسی قیادت کو قومی سلامتی، دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کرنا ہے، تاکہ ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک متحدہ اور ہم آہنگ مؤقف اپنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس بریفنگ میں حالیہ کشیدہ علاقائی صورتحال، خصوصاً بھارت کے ساتھ تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ادھر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور پر بحث ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، جس کے ذریعے داخلی سطح پر اتفاقِ رائے پیدا کر کے بیرونی دباؤ کا مؤثر جواب دیا جا سکے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button