اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کے اہم دورے پر روانہ، علاقائی کشیدگی پر عالمی رابطے تیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی آج خلیجی ممالک کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ یہ دورہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، خصوصاً پہلگام واقعے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی پہلے مرحلے میں عمان پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے سفارتی سطح پر عالمی رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں بھارتی پراپیگنڈے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بھی یونانی اور سوئس وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی سخت مذمت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے رویے کو علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی حمایت ملنا شروع ہو گئی ہے۔ چین اور بنگلادیش کے بعد اب ترکیہ نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button