اہم خبریںدنیا

آسٹریلیا میں وفاقی انتخابات کے لیے پولنگ جاری، کانٹے دار مقابلے کی توقع

سڈنی: آسٹریلیا میں آج وفاقی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں ملک بھر کے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابی عمل کو پُرامن اور شفاف بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز دوسری مدت کے لیے دوبارہ میدان میں ہیں اور ان کا مقابلہ قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے رہنما پیٹر ڈٹن سے ہے۔ انتخابی مہم کے دوران دونوں رہنماؤں نے معیشت، مہنگائی، ماحولیات اور قومی سلامتی جیسے اہم مسائل کو اپنے ایجنڈے کا حصہ بنایا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آسٹریلیا کی دو بڑی سیاسی جماعتوں، لیبر پارٹی اور لبرل پارٹی کے درمیان اس بار سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، اور نتیجہ انتہائی قریب ہو سکتا ہے۔

پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی بڑی تعداد کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جسے آسٹریلیا کی جمہوریت میں عوامی شمولیت کی مثبت علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ابتدائی نتائج آج رات دیر تک متوقع ہیں، جبکہ حتمی نتائج آئندہ چند روز میں سامنے آئیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button