اہم خبریںدنیا

پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میر واعظ عمر فاروق

سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پہلگام واقعے کے بعد وادی میں پیش آنے والے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا خمیازہ بے گناہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ کشمیری عوام نے پہلگام واقعے کی کھل کر مذمت کی ہے، تاہم اس کے باوجود مقامی آبادی کو ہی اس کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

میر واعظ نے خاص طور پر الطاف لالی اور غلام رسول کی اموات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہلخانہ نے ان واقعات کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان اموات کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ سیکڑوں مکانات کو مسمار کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ حریت رہنما نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button