اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی حکومت کا ایک اور متنازع اقدام، سابق وزیراعظم عمران خان کا یوٹیوب چینل بھارت میں بلاک

نئی دہلی/اسلام آباد: بھارتی حکومت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا یوٹیوب چینل بھارت میں بلاک کر دیا ہے، جسے سیاسی آزادی رائے اور اظہار کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا آفیشل یوٹیوب چینل، جہاں سے ان کے بیانات، پرانی تقاریر، اور پارٹی مؤقف پر مبنی ویڈیوز نشر کی جاتی تھیں، اب بھارت میں دستیاب نہیں رہا۔ بھارتی صارفین کو چینل پر جانے کی کوشش پر "This content is not available in your country” کا پیغام موصول ہو رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف آزادی اظہار پر قدغن کے مترادف ہے بلکہ یہ بھارتی حکومت کے اس خوف کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ عمران خان جیسے مقبول رہنما کی بات سننا بھارتی عوام کے لیے ناقابل قبول ٹھہرایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے اس فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ایک بار پھر انتہا پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان اس وقت مختلف مقدمات میں قید ہیں، لیکن ان کے بیانیے کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور توجہ حاصل ہے۔ یوٹیوب چینل کی بندش ایسے وقت میں کی گئی ہے جب بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر، اقلیتوں اور آزادی صحافت کے حوالے سے پہلے ہی عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس قسم کی سینسرشپ ایک خطرناک رجحان ہے، جو خطے میں جمہوری اقدار اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button