اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وفاقی حکومت کا عوام کے لیے ریلیف: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے اور اس میں اوگرا سمیت متعلقہ اداروں کی تجاویز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 254.63 روپے سے کم ہو کر 252.63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے سے کم ہو کر 256.64 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، اور یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button