اہم خبریںدنیالمحہ با لمحہ

پاک بھارت کشیدگی پر امریکا متحرک، دونوں ممالک کو تحمل اور امن کا مشورہ

واشنگٹن/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل اور امن کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ٹیمی بروس نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں حکومتوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست پیغامات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حساس صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کسی بھی وقت پاکستان اور بھارت کی قیادت سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

ترجمان کے مطابق امریکی قیادت خطے میں امن و استحکام کی خواہاں ہے اور فریقین کو زور دیا گیا ہے کہ وہ افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے عالمی رہنماؤں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کی قیادت سے رابطے کریں تاکہ خطے میں کسی ممکنہ تصادم کو روکا جا سکے۔

ٹیمی بروس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا، خطے میں امن و سلامتی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور وہ کسی بھی سطح پر کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button