اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے شریک حیات کو 89 ملین روپے کی نقد ادائیگیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے شریک حیات کو 89 ملین روپے کی نقد ادائیگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق، ان ادائیگیوں میں گریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے شریک حیات کو کی جانے والی نقد ادائیگیوں پر تفصیل سے بات کی گئی۔ کمیٹی اراکین نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے افسران کے نام منظر عام پر لانے کی تجویز دی۔

کمیٹی کی رکن ثناء اللہ مستی خیل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران کو "گولڈ میڈل” دیے جانے چاہئیں، جو اس نوعیت کی غیر شفاف ادائیگیوں میں ملوث ہیں۔

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اس مسئلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی اہلیت کے لیے "عجیب و غریب فلٹرز” نافذ کیے گئے ہیں، جس کے باعث غریب خواتین اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہی ہیں اور اصل مستحق افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے متعلقہ حکام کو اس معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ اس پر مکمل رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے۔

آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں غیر شفاف اور غیر منصفانہ ہو سکتی ہیں، جس کے باعث حکومت کو ان اسکیموں کے نئے طریقہ کار پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button