اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

شدید گرمی سے نجات: یکم مئی سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا

لاہور: پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید گرمی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ یکم مئی سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے والا ہے، جو گرمی کی شدت میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اس نئے سسٹم کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد نہ صرف موسم خوشگوار ہو گا بلکہ فصلوں اور ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ سسٹم گرمی کے طویل سلسلے میں وقتی وقفہ دے گا، جو خاص طور پر شہری علاقوں کے لیے ایک بڑی ریلیف ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button