پاکستان میں حج آپریشن کا باضابطہ آغاز، پہلی پرواز 442 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ
اسلام آباد: پاکستان سے حج آپریشن 2025 کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ قومی ایئرلائن (PIA) کی پہلی حج پرواز 442 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج پروازوں کا سلسلہ ملک بھر سے جاری رہے گا۔ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز صبح 10 بجے 170 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی، جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز رات 10 بجے 323 حجاج کو لے کر روانہ ہوگی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حج آپریشن کے پہلے مرحلے میں تمام پروازیں مدینہ کے لیے ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں عازمین کو جدہ منتقل کیا جائے گا۔
اس سال اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر "روڈ ٹو مکہ” منصوبے کے تحت سعودی امیگریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے عازمین حج پاکستان میں ہی امیگریشن مکمل کرکے سعودی عرب پہنچیں گے۔
قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، جبکہ بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔






